لاہور، موٹروے اورایکسائز پولیس کا غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

منگل 28 مارچ 2017 19:16

لاہور، موٹروے اورایکسائز پولیس کا غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) موٹروے اورایکسائز پولیس موٹروے پر غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کریں گی‘غیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑیاں موٹر وے پرداخل نہیں ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز مسعودالحق نے لاہورسمیت پنجاب بھرکے ڈائریکٹرزکو مراسلہ جاری کیا ہے کہ موٹروے پولیس کے ساتھ ملکر ناکے لگائے جائیں اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹروے پر داخل نہ ہونے دیا جائے اور انکی نمبر پلیٹس اتارلی جائیں۔اس سے پہلے بھی موٹروے پولیس نے پنجاب بھر سے غیرنمونہ نمبرپلیٹس کیخلاف بیس مارچ سے کریک ڈاون شروع کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :