حکمران عوام کو انکا حق دینے میں بری طرح ناکام ہو گئے ،پی پی پی نے ہمیشہ آئین کی با لا دستی کیلئے کا م کیا ،جمہوریت کا دامن کبھی نہیں چھوڑا جو لوگ ڈکٹیٹر کی گو د میں پلے ہوئے ہیں اٴْنہیں کیا معلوم کہ جمہوریت کسے کہتے ہیں ،ڈکٹیٹر کی پیداوار کو صرف دولت سے پیار ہے عوام سے نہیں ،کرپٹ حکمرانوں نے ہر کام میں کمیشن رکھا ہواہے جنگلا بس ،چائنہ بس، میٹرو ٹرین جیسے منصوبوں نے اِنکو مالا مال کردیاعوام نے دیکھ لیا ہے کہ کن لو گوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹا

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی چوہدری سجاد الحسن کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو

منگل 28 مارچ 2017 19:09

حکمران عوام کو انکا حق دینے میں بری طرح ناکام ہو گئے ،پی پی پی نے ہمیشہ ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو انکا حق دینے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں پی پی پی نے ہمیشہ آئین کی با لا دستی کے لیے کا م کیا ہے ،جمہوریت کا دامن کبھی نہیں چھوڑا جو لوگ ڈکٹیٹر کی گو د میں پلے ہوئے ہیں اٴْنہیں کیا معلوم کہ جمہوریت کسے کہتے ہیں ڈکٹیٹر کی پیداوار کو صرف دولت سے پیار ہے عوام سے نہیں کرپٹ حکمرانوں نے ہر کام میں کمیشن رکھا ہواہے جنگلا بس ،چائنہ بس، میٹرو ٹرین جیسے منصوبوں نے اِنکو مالا مال کردیاعوام نے دیکھ لیا ہے کہ کن لو گوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹاوہ منگل کو پی پی پی کے رہنمائ وسابق ایم این اے چوہدری سجاد الحسن کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفود میںپی ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد آصف خان بلوچ ،سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اِظہار الحق طورایڈوکیٹ اور رانا شکیل احمد سلہریا ایڈوکیٹ شامل تھے اٴْنہوں نے کہا کہ اگر پی پی پی 58ٹوبی ختم نہ کرتی تو آج یہ کرپٹ حکمران اقتدار پر نا ہو تے ایک سوال کا جواب دیتے ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے قانون کے لیے اپنا خون تک بہادیا قانون کا سر کبھی نہیں نیچے ہو نے دیا لیکن انہوں نے تو انصاف خریدنے کی ہر ممکن کو شش کر تے ہیں اور خرید تے ہیں پر یہ لوگ جمہوریت کو خرید نے میں ناکام ہو چکے ہیں پی پی پی نے ہمیشہ سیاسی گند کو ختم کر نے کی ہر ممکن کو شش کی ہے اور ان شااللہ پنجاب میں سے بھی عنقریب سیا سی گند کو ختم کر یں گے۔