شورکوٹ ، تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

منگل 28 مارچ 2017 19:09

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) شورکوٹ کینٹ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کینٹ 327 کا رہائشی عمیر یونس اپنے بھائی کو لینے موٹر سائیکل پرٹوبہ ٹیک سنگھ گیا تھا واپس آرہا تھا کے یونین کونسل 327گ ب کے قریب سامنے سے آتے ہوئے ٹریکٹر سے ٹکر ہو گی اور موقع پر جاں بحق ہو گیا اس کی عمر 22 سال تھی اور ایک ماہ پہلے شادی ہوئی تھی اور شورکوٹ کے نامور صحافی محمد کاشف عقیل چوہدری ۔

(جاری ہے)

آصف عقیل چوہدری اورسہیل انور کا چچازاد بھائی تھا اس کی نماز جنازہ میں صحافیوںسیاسی وسماجی رہنماوںاور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اس کو آبائی قبر ستان327 میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :