اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں سندھ میں جرگوں پر پابندی ہے،نثار احمد کھوڑو
دنیا بھر میں عدالت کے باہر تصفیہ کے مختلف طریقے رائج ہیں ، جسے کوئی بھی نام دیا جا سکتا ہے ،وزیر پارلیمانی امور کا اسمبلی میں بیان
منگل 28 مارچ 2017 19:09
(جاری ہے)
نثار کھوڑو نے کہا کہ جرگہ سندھ کا لفظ ہی نہیں ہے ۔
یہ رسم پتہ نہیں کہاں سے شروع ہوئی اور پتہ نہیں کہاں سے چلتی چلاتی سندھ میں بھی آ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں قصاص اور دیت بھی موجود ہے ۔ قصاص اور دیت کے تحت عدالت کے باہر ہی کسی خون کا تصفیہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرگے پر چونکہ عدالت کی جانب سے پابندی لگائی جا چکی ہے ۔ وہ اس کا نام نہیں لیں گے تاہم یہ ضرور یاد دلانا چاہیں گے کہ ہر زمانے میں تنازعات کے تصفیہ کے لیے پنچایت سسٹم یا مصالحانہ کمیشن کسی نہ کسی شکل میں موجود رہا ہے ۔ کل ہی ایک اخبار میں یہ خبر پڑھی ہے کہ 13 جج صاحبان ہزاروں مقدمات کی سماعت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سٹیزنز کورٹ یا سٹیزنز جیوری کا تصور بھی موجود ہے ۔ لوگوں کو عدالتوں سے انصاف حاصل کرنے میں برسہا برس انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ اگر عدالت سے باہر فریقین کے درمیان کسی بھی شکل میں کوئی تصفیہ ہو جائے تو یہ نامناسب بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ کے نام پر کچھ غلط کام ضرور ہوئے ہیں ، جو قابل مذمت ہیں ۔ یہ مناسب نہیں کہ کسی شخص کا خون ہو جائے اور اس کے بدلے کسی لڑکی کو دے دیا جائے ۔ وزیر پارلیمانی امور نے محرک سے درخواست کی کہ یہ ایک بہت پیچیدہ موضوع ہے اور وہ اپنی تحریک پر زور نہ دیں ، جس پر ہیراسماعیل سوہو نے اپنی تحریک پر زور نہیں دیا اور اسے واپس لے لیا ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.