وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سے ملاقات

ججز کی سیکیورٹی اور عدالتوں میں زیر تعمیر عمارتوں سمیت دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال

منگل 28 مارچ 2017 19:04

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سے ملاقات کی اور عدالتوں میں زیر تعمیر عمارتوں سمیت دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سیدد مراد علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ججز کی سیکیورٹی اور عدالتوں میں زیر تعمیر عمارتوں سمیت دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو جلد کلفٹن سے جیل کمپلیکس منتقل کرنے پربھی گفتگو ہوئی ۔وزیر اعلی سندھ کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ہر اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی اور عدالتوں کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ عدالتی معاملات کو جلد نمٹایا جائیگا اور ججز کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :