ْباقی صوبے پنجاب حکومت کی پیروی کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں تیز رفتار ترقی کو یقینی بنائیں

طلال چوہدری کا خیبر پختونخوا اور سندھ کو مشورہ

منگل 28 مارچ 2017 19:04

ْباقی صوبے پنجاب حکومت کی پیروی کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں تیز رفتار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے خیبر پختونخواہ سمیت سندھ اور دیگر صوبوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں تیز رفتار ترقی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت ملک بھر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دوبارہ کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر ترقیاتی منصوبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نقل کر رہی ہے۔ صوبہ سندھ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر حصے میں سے کچرے کا فوری طور پر صفایا ہونا چاہیئے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس ملے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کئی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی پیروی کرنی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :