سوات میں 4.1 زلزلے کے جھٹکے

منگل 28 مارچ 2017 18:51

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) سوات اور اس کے گرد ونواح میں 4.1 زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا جبکہ کوئی مالی یا جانی حادثہ کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سوات اور اس کے گرد و نواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آ گئے ۔ ریکٹر سکیل پر بھی زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو بھی سوات میں 4.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :