پشاور،ڈی آئی جی امان اللہ ٹینس چیمپئن شپ ‘مینز سنگلز مقابلے جاری

منگل 28 مارچ 2017 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری چوتھی ڈی آئی جی ٹینس چیمپئن شپ میں گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں میں مینز سنگلز کے مقابلوں میں حامد اسرار نے عزیر کو چھ چار اور چھ تین ‘اسد اللہ نے عاقب عمر کو چھ صفر اور چھ تین ‘ڈاکٹر فرحت عباس نے کاشان عمر کو چھ ایک اور چھ تین ‘انڈر14 میں کاشان عمر اور حمزہ رومان نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘مینز سنگلز کے مزید میچوں میں شاکر اللہ نے طاہر اللہ کو سات پانچ اور چھ تین ‘اسد اللہ نے عاقب کو چھ صفر اور چھ تین ‘اعجاز خان نے شہر یار کو چھ تین اور چھ تین ‘انڈر14 میں عزیر نے تیمور کو چھ دو اور چھ تین جبکہ صدام نے حمزہ عارف کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دے دی‘اس موقع پر ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان ‘سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :