افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ 3 اپریل سے پھر شروع کیا جائے گا

منگل 28 مارچ 2017 18:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ 3 اپریل سے پھر شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آرکے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل گزشتہ سال نومبر میں سردیوں کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا اور مہاجرین کی رجسٹریشن کرکے انہیں پشاور کے قریب چمکنی میں قائم پناہ گزینوں کے مرکز بھیج دیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اب افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل دوبارہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کر شروع کیا جائے گا اور یو این ایچ سی آرکی جانب سے واپس جانے والے مہاجرین کو خوراک ، دیگر بنیادی اشیاء کے علاوہ 4سو ڈالر فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال3لاکھ 80 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔