نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،ْپشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ میٹرو بس سروس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے پہلے دو پیکیجز کی منظوری
جگلوٹ ۔ سکردو روڈ کی اپ گریڈیشن اور اسے چوڑا کرنے، دریائے سندھ پر کلورکوٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے کے لئے 4 رویہ پل اور 2 رویہ رسائی سڑکوں کی تعمیر کے پی سی ون ، لاہور ۔ سیالکوٹ موٹر وے کو نارنگ منڈی سے بدو ملہی ۔ نارووال اور جسر روڈ سے منسلک کرنے کیلئے 4 رویہ سڑک سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری
منگل 28 مارچ 2017 18:50
(جاری ہے)
اس منصوبے پر 31 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور اسے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں دریائے سندھ پر کلورکوٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے کے لئے 4 رویہ پل اور 2 رویہ رسائی سڑکوں کی تعمیر کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔ پل کی لمبائی 1254 میٹر جبکہ رسائی سڑکوں کی لمبائی 14.2 کلو میٹر ہوگی۔ اس پل کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 7 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ اجلاس میں 4 رویہ لاہور ۔ سیالکوٹ موٹر وے لنک کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ لنک روڈ لاہور ۔ سیالکوٹ موٹر وے کو نارنگ منڈی سے بدو ملہی ۔ نارووال اور جسر روڈ سے منسلک کرے گا اور اس کی لمبائی 73.35 کلو میٹر ہوگی۔ اس منصوبے پر 15 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ ہے۔ اجلاس میں قومی شاہرات اور موٹر ویز پر 2016-18ء کے لئے موبائل فوزن کرنے والے کانٹوں، مستقل وزن کرنے والے کانٹوں اور موبائل ورکشاپ کے آپریشن اور مینجمنٹ، این ایچ اے انٹرنل آڈٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے لئے انٹرنل آڈٹ مینوئل اور انٹرنل آڈٹ پلان کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ جگلوٹ ۔ سکردو روڈ ایک اہم سٹریٹجک منصوبہ ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس سڑک کی اپ گریڈیشن کے دوران بلیک سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس سڑک پر سفر کو ہر ممکن حد تک محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس کے لئے انفراسٹرکچر کی معیاری تعمیر کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی شاہرات اور موٹر ویز کی تعمیر کے لئے اتھارٹی کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے تاکہ قومی خزانے پر بوجھ ہر ممکن حد تک کم کیا جا سکے۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس شوکت حیات، ممبر انفراسٹرکچر پی اینڈ ڈی ڈویژن ملک احمد خان، وائس پریذیڈنٹ نیسپاک اظہر مسعود، چیف این ٹی آر سی سجاد افضل آفریدی، جوائنٹ سیکریٹری وزارت مواصلات الطاف اصغر، ممبر پلاننگ این ایچ اے راجہ نوشیروان، ممبر فنانس این ایچ اے شعیب احمد خان اور سیکریٹری این ایچ اے سعید احمد ملک نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.