سوات شہر اور گردونواح میں4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

منگل 28 مارچ 2017 18:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سوات شہر اور گردونواح میں4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ میڈیارپوٹ کے مطابق منگل کی صبح سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 158 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔

متعلقہ عنوان :