خاوند سے ناراض ہو کر میکے جانے والی خاتون کو رشتے داروں نے کھانے میں زہر دے کر ہلاک کر دیا

منگل 28 مارچ 2017 18:50

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) خاوند سے ناراض ہو کر میکے جانے والی خاتون کو رشتے داروں نے کھانے میں زہر دے کر ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی کی حدود دولہ چاکر کے رہائشی عنصر کی اہلیہ تنزیلہ بی بی اس سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی کہ تنزیلہ بی بی کی3 رشتے داروں اعجاز،سجاد اور احمد علی اسے صلح کے بہانے اپنے گھر لے گئے اور کھانے میں زہر ملا کے دیدیا جسکے فوری بعد خاتون نے قے شروع کردی اور تھوڑی دیر بعد ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے تنزیلہ کے خاوند عنصر کی رپورٹ پر تینوں مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :