میانوالی پولیس کی کارروائی، چوری شدہ 2گاڑیاں برآمد، اشتہاری گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 18:50

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی اور کراچی سے چوری ہونے والی 2 گاڑیاں برآمد کرتے ہوئے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اے وی ایل ایس سکواڈ کے ہمراہ چشمہ چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری ہونیو الا شہ زور ڈالا KN-9111 قبضہ میں لے لیا، گاڑی کو جعلی نمبر پلیت لگا کر چلای جارہا تھا۔

دوسرے واقعہ میں پولیس نے راولپنڈی سے چوری ہونیو الی گاڑی WB-418 برآمد کرلی جس کی چوری کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ گولڈرہ م یں درج ہے۔ تیسرے واقعہ میں اشتہاری ملزم بابر خان الیاس کو گرفتار کیا گیا جس کے سر کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزم قتل، دکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :