مردم شماری کے مرحلہ میں ان عمارات کوبھی ایک ہی نمبر لگایا جائے گا ،ْ رہائشی کیثرالمنزلہ عمارتوں میں فلیٹوں پر اس طرح علیحدہ علیحدہ نمبر لگا ئے جائیں گے

پاکستان ادارہ برائے شماریات نے خانہ و مردم شماری کے عمل کے بارے میں عوامی حلقوں کی جانب بعض خدشات سے متعلق وضاحت جاری کر دی

منگل 28 مارچ 2017 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان ادارہ برائے شماریات نے خانہ و مردم شماری کے عمل کے بارے میں عوامی حلقوں کی جانب بعض خدشات سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری کے مرحلہ میں ان عمارات کوبھی ایک ہی نمبر لگایا جائے گا ،ْ رہائشی کیثرالمنزلہ عمارتوں میں فلیٹوں پر اس طرح علیحدہ علیحدہ نمبر لگا ئے جائیں گے۔

منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عام گھروں پر نمبر لگانے کے طریقہ کار کے بارے میں عام عوام کی طرف سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ مردم شماری کے دوران دو منزلہ گھروں کے باہرصدر دروازہ پر ہر گھر کو علیحدہ ’’ش‘‘ کا نمبر نہیں لگایا جا رہا ہے حالانکہ ان گھروں کے دو علیحدہ علیحدہ دروازے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہِ شماریات اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ عام گھروں پر نمبر لگانے کے لئے جو طریقہ کار واضع کیا گیا ہے وہ اس طرح ہے کہ ہرعمارت جو اپنی جداگانہ حیثیت رکھتی ہو یعنی جس کی اپنی بیرونی دیواریں اور چھت ہو اور باہر سے دیکھنے پر ایک علیحدہ عمارت نظر آتی ہو اُسے عمارت تصور کرتے ہوئے خانہ و مردم شماری کا نمبر لگایا جا رہا ہے قطع نظر اس کے وہ کس مقصد کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔

وہ عمارت جو بطور گھر بنی ہوئی ہے، چاہے اُس کی جتنی بھی منزلیں ہوں اس عمارت پر ایک ہی نمبر لگایا جائے گا البتہ عمارت کے اندر ایک سے زیادہ گھرانے موجود ہوں تو ان گھرانوں کا شمارفارم ۔1کے کالم نمبر 4میں علیحدہ علیحدہ کیا جارہا ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کیثرالمنزلہ عمارات وہ عمارتیںہیں جو چار یا چار سے زائدمنزلوں پر مشتمل ہو ں وہ کیثرالمنزلہ عمارات کہلاتی ہیں۔

مردم شماری کے مرحلہ میں ان عمارات کوبھی ایک ہی نمبر لگایا جائے گا البتہ رہائشی کیثرالمنزلہ عمارتوں میں فلیٹوں پر اس طرح علیحدہ علیحدہ نمبر لگا ئے جائیں گے مثلا اگر عمارت کا نمبر 104ش ہے تو پہلے فیلٹ کو 104/001ش،دوسرے کو 104/002ش، تیسرے کو 104/003ش اور اسی طرح سولہویں فلیٹ کو 104/016 ش نمبر دیا جائے گا اور یہ نمبر ہر فلیٹ کے د روازے پر اور فہرست خانہ کے فارم ۔

1 کے کالم نمبر 2میں درج کیے جائیں گے۔ کالم نمبر 4میں گھرانے کاسلسلہ وار نمبر ، کالم نمبر 5 میں سربراہِ گھرانہ کا اندراج کیا جارہا ہے ۔ مزید عوام کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ بہت سی شکایات وصول ہورہی ہیں کہ مردم شماری کا عملہ ہمارے گھر نہیں آیا یا ہماری گلی نمبر لگنے سے رہ گئی ہے، بہت سی کالونیاں شمار ہونے سے رہ گئی ہیں ۔اس حوالہ سے یہ عوام کے علم میں لایا جارہا ہے کہ مردم شماری پورے ملک میں دو مراحل میں ہورہی ہے جو کہ 15مارچ تا 25مئی 2017تک جاری رہے گی ۔

اسی طرح ہر ضلع میں مردم شماری کا عمل بھی دو حصوںپر مشتمل ہے ، ہر شمارکنندہ کو دو بلاکو ں میں کام کرناپڑرہا ہے اس سلسلہ میں مقررہ 14 دنوں میں پہلے بلاک کا کام ختم کرکے دوسرے بلاک میں کام کرے گا۔ اگر کسی علاقہ میں 13اپریل 2017ء تک مردم شماری کا عملہ نہ پہنچ پائے تو کنٹرول روم نمبر 080057574پر قومی فریضہ سمجھتے ہو ئے مطلع کیا جائے جو 24گھنٹے کام کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :