صوابی،پاکستان ورکرزفیڈریشن کاصوابی بارایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد

منگل 28 مارچ 2017 18:41

صوابی۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ملک گیر مزدور تنظیم پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی کوارڈینیٹر شوکت علی انجم ، ضلع صوابی کے عہدیداروںفضل حکیم ، محمد رفیق، عابد حسین، حاجی شیر فرزند، حاجی نیاز علی ، محمد فاضل اور نہار علی نے ایک مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے صوابی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر دانیال خان ایڈووکیٹ ، جزل سیکرٹری صغیر خان ایڈووکیٹ ، نائب صدرعزیز عالم ایڈووکیٹ، جائینٹ سیکرٹری جواد خان ایڈووکیٹ ،فنانس سیکرٹری وسیم خان ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری فیاض خان ایڈووکیٹ کو صوابی بارکے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ضلع صوابی کے تمام ملازمین اور مزدورو تنظیموں کے واحد پلیٹ فارم پاکستان ورکرزفیڈریشن کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اُ مید ظاہر کی کہ صوابی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب لیڈر اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور ذمہ داریوںکے ساتھ ساتھ ضلع صوابی کے پسے ہوئے محنت کش طبقہ کیلئے بھی آواز اُٹھاکر ان کے حقوق کو تحفظ دینے اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان ورکرز فیڈریشن نے صوابی بار کی قیادت کو ہر ممکن تعاون اور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :