ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ آفس صوابی کے زیر اہتمام معذوران کے کھیلوں کے مقابلے

منگل 28 مارچ 2017 18:41

صوابی۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ آفس صوابی کے زیر اہتمام صوابی میں معذوران کے کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں کرکٹ ، ویل چیر ریس اور دیگر مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے شاہ منصور کرکٹ سٹیڈیم صوابی میں منعقد ہوئے کرکٹ میچ پشاور اور صوابی کے در میان کھیلا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم امیر الرحمن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد ، الخدمت معذوران ضلع صوابی کے عہدیداران موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میںٹرافیاں اورنقدانعامات تقسیم کئے۔