شعبہ فہم دین صوابی کے زیراہتمام آٹھ روزہ فہم قرآن وسنت کلاس اختتام پذیر

منگل 28 مارچ 2017 18:41

صوابی۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)شعبہ فہم دین ضلع صوابی کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی صوابی گرائونڈ میںآٹھ روزہ فہم قرآن وسنت کلاس کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ممتازعالم دین شیخ القرآن وحدیث مولانا محمد اسماعیل نے مختلف موضوعات پر درس دیئے۔جن میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں معاشرتی،معاشی اورسیاسی نظام کے ساتھ ساتھ ختم نبوت ،حقوق العباد اورفکر آخرت کے موضوعات بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس کلاس میں ہزاروں مرد وخواتین روزانہ بعد از نماز فجر صوابی گرائونڈ میں درس قرآن سے مستفیدہوئے۔ جبکہ خواتین کے لئے بالکل علیحدہ باپردہ ماحول میں درس قرآن سے فیض یاب ہونے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ آخری روزتوبہ استغفار کے موضوع پردرس دیا گیاجس میںہزاروں مردوخواتین نے اجتماعی طورپرگڑ گڑا کراپنے گناہوں کی معافی مانگی اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظر دیکھنے میں آئے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور استحکام وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا ئیں بھی مانگی گئیں۔شعبہ فہم دین کی طرف سے تمام مرد وخواتین کی بھرپور شرکت پرشکریہ ادا کیا گیا۔