الدعوة سائنس کالج کے زیر اہتمام سائنس و کتاب میلہ کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)الدعوة سائنس کالج کے زیر اہتمام سائنس و کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا جس کے پہلے روزا طلبا ء نے اپنی صلاحیت کے مطابق تخلیقات نمائش کے لیئے رکھیں ، کتاب میلہ میں بھی طلباء کا رش رہا،العزیز کالج آف پیرا میڈیکل سائنس کے ڈاکٹرز نے بھی انسانی اعضاء،ڈھانچہ اور آپریشن تھیٹر نمائش کے لئے رکھے تھے۔

سائنس وکتاب میلہ میںسیاسی ،مذہبی و سماجی رہنمائوں سمیت تعلیمی اداروں کے طلباء،اساتذہ نے شرکت کی اور طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ مرکز طیبہ مرید کے میں الدعوة سائنس کالج کے پرنسپل انجینئر ذیشان وارث ہونے والے کتاب و سائنس میلہ میں طلباء نے نئی پروجیکٹس دھوپ گھڑی،نیوٹن کا جھولا بھی متعارف کروائے،اسی طرح طلباء نے مختلف اسٹالوں پر آرمی کیمپس،گھر،جنگ،اور کشتیوں کے ماڈل بنائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

طلباء نے اپنا کریٹو ورک بھی شو کیا ۔میلہ میںگیمز کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔طلباء سائنس میلہ کے شرکاء کو اپنی تخلیق کردہ اشیاء پر بریفنگ بھی دیتے رہے۔الدعوة سائنس کالج کے ایک طالب علم کی کمپیوٹر پر بنائی گئی گیم خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔میلہ میںالعزیز کالج آف پیرا میڈیکل سائنس کے وائس پرنسپل ڈاکٹر اکرام الحق کی نگرانی میں ڈاکٹرز کی جانب سے بھی سٹال لگائے تھے۔

انسانی ڈھانچہ اور انسانی اعضاء کے سٹال پر لوگوں کا رش رہا،سائنس میلہ کے شرکاء کے لئے فری بلڈ پریشر اور بلڈ گروپنگ کی بھی کیمپ لگایا گیا تھا جس پر سینکڑوں افراد نے بلڈ گروپنگ کروائی اور بلڈ پریشر بھی چیک کروایا،میڈیکل کے طلباء کی جانب سے گولیاں بنانے والی مشین بھی نمائش کے لئے رکھی گئی تھی جبکہ آپریشن تھیٹر بھی سائنسی نمائش میں رکھا گیا تھا۔

کتاب میلہ میں مختلف پبلشرز کی جانب سے کتابوں کے سٹال لگائے گئے تھے جن میں بچوں کے لئے خصوصی کتابیں جبکہ دینی اور سکول و کالجز کی کتابیں بھی دستیاب رہیں۔کتاب و سائنس میلہ کا 30سے زائد مختلف سکولوں کے طلباء نے دورہ کیا۔50سٹالوں پر ایک سو پچاس کے قریب پروجیکٹ پیش کئے گئے۔کتاب میلہ کے شرکاء سے مصنفین نے خطاب بھی کیا ،مصنف سلیم رئوف نے طلباء سے ملاقات کی اور کہانی کیسے لکھی جائے کے موضوع پر گفتگو کی۔مصنف طاہر نقاش نے میں مصنف کیسے بنے تھاکے موضوع پر شرکاء سے خطاب کیا۔ڈائریکٹر فِیل انجینئر نوید قمرسمیت مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور رہنمائوں نے کتاب وسائنس میلہ کا دورہ کیااور طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔