عابد حسین صدیقی کاشیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

منگل 28 مارچ 2017 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ٹرین کے سفر کو محفوظ سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ناہل حکمرانوں نے ٹرین کے سفر کو خوف کی علامت بنا دیا ہے وزیر ریلوے اپنے محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بجائے وزیر اعظم اور اس کے خاندان کی کرپشن بچانے پر معمور ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اگر ٹرین کو حادثہ پیش آ جائے تو وزیر گھر کا راستہ ناپتے نظر آتے ہیں لیکن پاکستان میں اس کے برعکس انکوائری کمیٹی بنا کا معاملے کو دبا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم خود ہٹ دھرمی سے کام لے رہا ہو اُس کی کابینہ سے کسی قسم کی توقع رکھنا بے کار ہے ۔