وزیر زراعت کے نجکاری نہ کرنے کے فیصلے سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی ‘ آل پنجاب سیڈ کارپوریشن ورکرز فیڈریشن

منگل 28 مارچ 2017 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) آل پنجاب سیڈ کارپوریشن ورکرزفیڈریشن کا ہنگامی اجلاس سیکرٹری جنرل نصیر احمد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رائو مشتاق احمد، شہزاد اصغر پنسوتہ ، سید ناصر حسین شاہ، رانا جاوید اقبال، رانا نوید، ڈاکٹر طارق عزیز، مرزا شوکت علی، ارشد کمال سُنبل،عباد محمد سرور، رانا اظہر جمیل و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر بھابھہ کے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔ اجلاس کے بعد ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈریشن رانا اظہر جمیل اور سیکرٹری جنرل نصیر احمد شیخ نے کہا کہ وزیر زراعت نعیم اختر بھابھہ کے فیصلے سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی اورورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب ورکرز اور بھی محنت اور لگن سے کام کریں گے تاکہ ادارہ مزید ترقی کرے اور اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کسانوں کو بھرپور رہنمائی مہیا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :