مقامی بنکوں کے کنسورشیم نے 144ارب روپے دینے کی حامی بھر لی

واپڈا اور بنکوں کے کنسورشیم میں معاہدے پر (آج )دستخط ہوں گے

منگل 28 مارچ 2017 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا،مقامی بنکوں کے کنسورشیم نے 144ارب روپے دینے کی حامی بھر لی،آج (بدھ )کو واپڈا اور بنکوں کے کنسورشیم میں معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

(جاری ہے)

داسو پراجیکٹ سی4320میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ اس منصوبے کا اہم اور بڑا فنانسر عالمی بنک ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق عالمی بنک کے علاوہ مقامی سرمایہ کاری سے مالی مسائل حل ہوں گے۔