موسم گرما میں 3 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ،رمضان میں دورانیہ بہت کم ہو گا ،آئندہ سال مارچ میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا‘ عابد شیر علی
خیبر پختونخواہ میں اس وقت 375 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی جہاں ہو رہی ہے وہاں چوری کی جا رہی ہے،سندھ کے بعض علاقے بجلی کا بل دینے کے لئے تیار نہیں گردشی قرضہ 320 ارب ہے ،بلوچستان کے ذمہ146ارب ،آزاد کشمیر 2 6 ارب اور فاٹاکے ذمہ42 ارب روپے کے واجبات ہیں ،وزیر مملکت برائے پانی وبجلی واپڈا ہائوس لاہور میں میڈیا کو بریفنگ
منگل 28 مارچ 2017 18:41
(جاری ہے)
وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں حکمرانوں نے ٹرانسمیشن لائن یا بجلی کی پیداوار کے لئے کوئی کام نہیں کیا جبکہ ہم نے ان کی کوتاہیوں کو بھی درست کیا ،بجلی کے لائن لاسز 19 فی صد سے کم کر کے 17 فی صد تک لے کر گئے اور ریکوری 93 فی صد ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد وزیر اعظم اگلے ماہ رکھیں گے جس پر 150 ارب روپے لاگت آئے گی، یہ ٹرانسمیشن لائن ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جنکوز میں 8 ارب کا فرنس آئل سالانہ چوری ہوتا رہا جہاں نہ صرف چوری کا خاتمہ کیا گیا بلکہ اب وہاں سی5.7بلین منافع بھی کمایا جا رہا ہے، گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار13800 میگا واٹ رہی جبکہ آج اس سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نندی پور پراجیکٹ سابق حکومت کی نااہلی سے 23 سے بڑھ کر 57 ارب روپے کی لاگت تک پہنچا۔عابد شیر علی نے بتایا کی 2013 تک 500 کے وی کے 13 گرڈ تھے جبکہ ہم نے مزید 5 بنائے اور 2ہزار کلومیٹر لمبی نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی‘ 13 نئے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن بنائے اور 1600 کلومیٹر لائنز بچھائی‘ 132 کے وی کی 191 کلومیٹر لائنیں بچھائی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے ہر گھر میں بجلی پہنچا دی اور ڈیمانڈ اور سپلائی پوری بھی کر رہے ہیں،گردشی قرضہ 320 ارب ہے جسکی بنیادی وجہ بلوچستان کے ذمہ146ارب ،آزاد کشمیر کے ذمہ2 6 ارب اور فاٹاکے ذمہ42 ارب روپے کے واجبات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں عدم ادائیگی کی وجہ سے کوئی پلانٹ بند نہیں ہوا،نیپرا آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت کا ٹیسٹ کرائے، نیپرا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز خالی ہیں جس کے باعث فرنس آئل گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی بنا رہے ہیں اورہوا سے بجلی، بائیو ناس ،گیس سے بجلی بنانے کے منصوبے جاری ہیں۔ وزیر مملکت برائے نے بتایا کہ دوسرے فیز میں مٹیاری سے فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، جامشورو سے رحیم یار خان ٹرانسمیشن لائن کو جون تک مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صنعتوں میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ عوام کو سستی بجلی دینا شروع کر دی اور کوئلے سے اگلے ماہ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں اس وقت 375 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی اور جن علاقوں میں ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری کی جا رہی ہے،سندھ کے بعض علاقے بجلی کا بل دینے کے لئے تیار نہیں جبکہ سیہون شریف دربار سے دیہاتوں کو چوری کی بجلی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز والے علاقوں کے نقصانات کو باقی علاقوں میں تقسیم کرکے بجلی قیمت نکالی جاتی ہے اور صارفین سے وصول کیا جاتا ہے، سبسڈی کا میکنزم بھی ایسا ہی ہے،سمندر میں پانی ضائع کر کے 60 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہوتا رہا، اس وقت منڈا،داسو اوردیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے، ڈیم بنانے کے بعد خانہ جنگی سے بچ جائیں گے، بجلی کا اضافی لوڈ ڈالنے کے بعد دو ڈسکوز کے علاوہ تمام ڈسکوز 100 فی صد لوڈ نہیں اٹھا سکے‘ نظام میں کمی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ گرمیوں میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران گزشتہ سال کی نسبت کم لوڈشیڈنگ ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.