عوامی رکشہ یونین کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

مظاہرین کی مہنگائی کے خلاف بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرے بازی

منگل 28 مارچ 2017 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) عوامی رکشہ یونین پاکستان نے مہنگائی کے خلاف جوہر ٹائون میں احتجاجی ریلی نکالی جس میں رکشہ یونین کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔اس ریلی کی قیادت مرکزی چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کر رہے تھے۔ مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے کہا کہ چنددنوں میں ہونے والامہنگائی کا خود کش حملہ غریبوں کی جان لے لے گا۔ 70سالوں سے حکمران غربت ختم کرنے کے دعوے کر کے غریبوں کو ختم کر رہے ہیں۔یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میںاپنے مفادات کیلئے ہمیشہ ایک نظر آئیں ہیں اراکین اسمبلی اپنی تنخواہوں میں تین سو فی صد اضافہ کروا چکے ہیں اور مزید اضافے اور سہولیات کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

مجید غوری نے کہا ان حالات میں ہمیں بھی ایک ہونا ہو گا۔حکمرانوںکی ہمیشہ پالیسی رہی ہے کہ عوام کو تقسیم کرکے ان پر حکمرانی کی جائے انہیں ساری عمر تلوے چاٹنے پر مجبور کیا جائے۔لیکن عوامی رکشہ یونین اب ایسانہیں ہونے دے گی ہم نا صرف اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ بلکہ اپنے غریب ہم وطنوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے خلاف جدوجہد کریں گے۔آج کا احتجاج اپنے ملک کے سارے غریبوں اور مزدوروں کی جانب سے ہے۔

کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مہنگائی کم کروانے کیلئے کوئی جاگیردار اور وڈیرہ ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل نہیں ہوگا۔ مجید غوری کا کہنا تھا چکن ، سبزیاں ، دالیں، ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ دنوںمیں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر تجارت کی آشیر باد سے زخیرہ اندوزوں نے جمع کرنا شروع کر دی ہے چند دنوں بعد اس کے ریٹ بھی آسمان پر پہنچ جائیں گے۔رمضان شریف تک اس کی قیمت 100سے ایک سو بیس روپے تک ہو جائیگی اگر فوری طور پر مہنگائی کنٹرول نہ کی گئی تو ہزاروں خودکشیوں کی خبریں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے سرے ورک پر نظر آئیں گی۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک مہنگائی کو کنڑول نہیں کیا جائے گا ہم شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :