ھنگو، گیس نہ ملنے اور دیگر مطالبات کے حق میں خٹک بانڈہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

کئی راستے روکاٹیں اور پتھر رکھ کر بند کر دیئے، حکومت،انتظامیہ اور اراکین اسمبلی کیخلاف شد ید نعرہ بازی

منگل 28 مارچ 2017 18:40

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) گیس نہ ملنے اور دیگر مطالبات کے حق میں خٹک بانڈہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، کئی راستے روکاٹیں اور پتھر رکھ کر بند کر دیئے۔ حکومت،انتظامیہ اور اراکین اسمبلی کے خلاف شد ید نعرہ بازی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق خٹک بانڈہ کی عوام خواتین سمیت سڑکو ں پر نکل آئے اور مول کمپنی ضلعی انتظامیہ اور ارکین اسمبلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قومی مشران مولانا قاسم ،حاجی بہادر، نصیب خان ،عادل بادشاہ اور دیگر نے کہا کہ مول کمپنی ہمارے علاقے میں 18 ماہ سے کام کر رہی ہیں اور پچھلے پانچ ماہ سے کنویں سے دوسرے علاقوں کو گیس فراہم کا سلسہ بھی جاری ہے جبکہ ہم اپنے ہی گیس سے محروم ہے مشران نے کہا کہ گیس پلانٹ کی وجہ سے سینکڑوں بچے اور خواتین طرح طرح کے بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیںجبکہ مول کمپنی نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان میں ایک وعد ہ بھی پورا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جب ہم اپنی حق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہے اور آپر یشن کا نام دیکر ڈاریا جاتا ہے۔ مشران نے کہا کہ ہمارے علاقے میںنہ سکول ہے اورنہ ہی ہسپتال ہے جبکہ علاقے کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ مشران نے واضع کیا کہ اپنے حق کے لئے آخری حد جائینگے۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو پولیو مہم کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں ۔احتجاج کی اطلاع ملتی ہی ڈی پی او ہنگواحسان اللہ، ڈدسٹرکٹ نائب ناظم زیارت گل،تحصیل ناظم عامر غنی اور سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمن موقع پر پہنچ گئے اور احتجاج ختم کرنے کے لئے دونوں فریقین سے مذکرات شروع کر دیئے۔آخری اطلاعات آنے تک احتجاج جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :