رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن کبل سوات کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کومبارکباد

منگل 28 مارچ 2017 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک اور امداد باہمی محب الله خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن کبل سوات کے انتخابات برائے سال 2017-18میں کامیاب ہونے والے امیدواروں فضل ربی طائوس خیل ایڈوکیٹ ، لیاقت علی ایڈوکیٹ،رحیم الله ایڈوکیٹ ،عمر ڈھیر ایڈوکیٹ ،انور علی ایڈوکیٹ اور جمال الدین ایڈوکیٹ کواُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

نو منتخب اراکین سے ایک ملاقات میں اُنہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب اراکین وکلاء کے مسائل حل کرنے اور معاشرے میں امن و انصاف کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اور بار رومز کو سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں تاکہ وکلاء برادری اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :