یورپی یونین اور انٹرنیشنل آرگنائز یشن برائے مائیگریشن کے وفدکے وی سی اور کمشنر اوپی سی سے مذا کرات

وفد کے ارکان کا اوپی سی حکام سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی بحالی کے طریقہ کار کے پروگرام کے متعلق تبادلہ خیال

منگل 28 مارچ 2017 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) یورپی یونین اور انٹرنیشنل آرگنائز یشن برائے مائیگریشن کے 4رکنی وفد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کے ہیڈآفس کا دورہ کیا اور وائس چیئرپرسن، اوپی سی، شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی سے ملاقات کرکے بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی معاشرے میں بحالی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے پروگرام کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے وفد کے ارکان کو بریفنگ د یتے ہوئے کہاکہ سمندر پارمقیم افراد کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے اوپی سی ایک موثرپلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرچکاہے۔مزیدبراں پاکستان واپس آنے والوں کی فلاح وبہبوداور ان کے مسائل کے ازالے کے حوالے سے اوپی سی ،یورپی یونین اور انٹرنیشنل آرگنائز یشن برائے مائیگریشن مل کر کام کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اوپی سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ صوبہ پنجاب کی طرف سے اوورسیزپاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اس ادارے کا قیام ایک خوش آئند بات ہے۔ اجلاس کے دوران ڈی پورٹ ہوکر واپس آنے والوں کی فلاح و بہبود کی متعدد تجاویز پر تفصیلی غورخوض کیاگیا۔ وفد کے ارکان میں مس انجی زورن،جنیدخاں،مس صائمہ امجد اور سعدرحمان شامل تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل اوپی سی سید جاوید اقبال بخاری،ایڈیشنل ڈی جی، پولیس، آغایوسف اورڈائریکٹرایڈمن اسد نعیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :