آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور گریژن کا دورہ ،ْ روایتی جنگ کیلئے کور کی آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی آپریشنز میں کارکردگی کی تعریف

آپریشنل رد الفساد سے ملک میں پائیدار امن اور استحکام آئیگا ،ْآرمی چیف کاگریژن کے افسران سے خطاب نو جوان افسرمیرا اور قوم کا فخر ہیں ،ْملک میں امن اور استحکام ان کی محب الوطن لگن کا مرہون منت ہے ،ْ جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی سٹاف نے بہاولپور میں کمبائنڈ ملٹری ہاسپیٹل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح کیا ،ْ پہلے سال ایم بی بی ایس کے سو طلباء آئندہ سال سے بی ڈی ایس کے پچاس طلباء کو بھی داخلہ ملے گا

منگل 28 مارچ 2017 18:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ آپریشنل رد الفساد سے ملک میں پائیدار امن اور استحکام آئیگا ،ْنو جوان افسر میرا اور قوم کا فخر ہیں ،ْملک میں امن اور استحکام ان کی محب الوطن لگن کا مرہون منت ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو بہاولپور گریژن کا دورہ کیا آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ، ملک میں جاری سیکیورٹی آپریشنز اور کور کے دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی جنگ کیلئے کور کی آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی آپریشنز میں کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے تجربہ نے ہماری فوج کو انتہائی سخت جان جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے فوجی روایتی جنگ کیلئے بہتر انداز میں تیار ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گریژن کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے سیکیورٹی کے ماحول اور آپریشنل رد الفساد کے فوائد سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشنل رد الفساد سے ملک میں پائیدار امن اور استحکام آئیگا ۔ انہوں نے نوجوان افسروں کی مثالی کارکردگی اور سیکیورٹی آپریشنز کے دوران انکی قربانیوں کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ نو جوان افسر میرااور قوم کا فخر ہیں ملک میں امن اور استحکام ان کی محب الوطن لگن کا مرہون منت ہے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے جاری سکیورٹی آپریشنز میں ان کے کر دار کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ فوج کی حقیقی قوت ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کو آرمی کی سطح پر فوجیوں اور خاندانوں کیلئے شروع کئے گئے متعدد فلاحی اقدامات کے بارے میں بتایا جن میں طبی سہولیات ،ْ تعلیم اور معیار زندگی کی بہتری سے متعلق اقدامات شامل ہیں بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے بہاولپور میں کمبائنڈ ملٹری ہاسپیٹل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی آئی ایم ایس)کا افتتاح کیا انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بیچ میںپہلے سال ایم بی بی ایس کے سوطلباء جبکہ آئندہ سال سے بی ڈی ایس کے مزید پچاس طلباء کوبھی داخلہ دیا جائیگا ۔

آرمی چیف نے کہاکہ فوج قوم کی تعمیر میں غیر معمولی کر دار ادا کررہی ہے سی آئی ایم ایس بہاولپور اس حوالے سے ایک اور اضافہ ہے ۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے ان کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :