وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری سے جرمن (نیوی) سربراہ کیپٹن ایکسل ریستاو کی ملاقات

منگل 28 مارچ 2017 18:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمرل فیصل رسول لودھی سے جرمن کے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی سکیورٹی پالیسی کے ہیڈ (نیوی) کیپٹن ایکسل ریستاو نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے شعبے میں مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔

قبل ازیں جرمنی کے اعلی سطحی دفاعی وفد نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ سرحدی انتظام ‘مہاجرین کر سنبھالنا ‘ آئی ڈی پیز سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا ۔جرمنی کے وزیر دفاع نے دسمبر 2015میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔

جرمن وزیر دفاع نے فروری 2017میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے تھے ۔اجلاس کا اختتام اس اتفاق سے ہوا کہ دفاعی تعاون میں مزید اضافے کے لئے اس نوعیت کے دورے جاری رہے گے ۔جرمنی دفاعی وفد (آج ) جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوراٹر ‘سروسز ہیڈکواٹرز اور دفاعی پیداواری اداروں کا بھی دورہ کریگا ۔

متعلقہ عنوان :