افغانستان میں کرپشن کے الزام میں سینئر جنرل گرفتار

میجر جنرل محمد معین فقیر کو انسداد بدعنوانی و انصاف مرکز کی طرف سے عائد الزامات پر حراست میں لیا گیا،وزارت دفاع

منگل 28 مارچ 2017 18:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) افغانستان میں بدعنوانی کے الزام میں سینئر جنرل کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ میجر جنرل محمد معین فقیر کو انسداد بدعنوانی و انصاف مرکز کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں ہلمند صوبے کے نواحی علاقے میں دھوکہ دہی اور بدعنوانی کی کارروائیوں کے خلاف اقدامات کرنے کے سلسلے میں تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :