مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ،18 زخمی ،دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5ہوگئی
کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ،مظاہرین کافورسز پر پتھرا ئو،پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی
منگل 28 مارچ 2017 18:30
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے فورسز پر پتھرا شروع کردیا جس کے بعد پولیس نے بھی مظاہرین پر فائرنگ کردی اور اس کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا دعوی ہے کہ پولیس اور فوج کے 8 اہلکار بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کئی دہائیوں سے جاری ہے اور 1989 کے بعد مزاحمتی تحریکوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اس تنازع میں اب تک 68 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی پولیس اور فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مشترکہ کارووائی کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد وانی اور فاروق احمد ہرا کے نام سے ہوئی تھی ۔یاد رہے کہ 8 جولائی 2016 کو مقبوضہ کشمیر میں اسی طرح کے ایک آپریشن میں بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کو شہید کردیا تھا جس کے بعد کشمیر بھر میں پرتشدد مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔برہان وانی کی شہاد ت کے بعد بھارتی فورسز نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید اور سیکڑوں بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.