تبت ، چائنیز اکیڈمی آف سائنس 40سال بعد تبتی سطح مرتفع پر سروے کریں گی

منگل 28 مارچ 2017 18:20

لحاسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)چین کا خودمختار علاقہ تبت اور چائنیز اکیڈمی آف سائنس مشترکہ طور پر 40سال کے بعد کنگ ہائی تبتی سطح مرتفع پر بڑے پیمانے پر سروے کریں گی ۔دونوں طرف کے سائنسدان جون میں مل کر وسائل میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں ،اکالوجی اور سطح مرتفع کی ماحولیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحقیق کے بعد رونما ہونے والے انکشافات کے ذریعے تبت میں معاشرتی ومعاشی تحفظ اور ماحول کو سازگار بنانے میں مدد لی جا سکے گی ۔

ہوسکتا ہے نئی ٹیکنالوجی جس میں ڈرونز اورسٹیلائٹ شامل ہیں کو تبت میں وسیع پیمانے پر پھیلا کر ان کی مدد سے بہتر سائنٹیفک ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا ۔تبت میں اس ضمن میں پہلی تحقیق1970میں کی گئی تھی جس میں 50مضامین شامل تھے جن میں جیالوجی ، جیو فزکس ، باٹنی زوالوجی اورزراعت اہم تھے ۔