چین، زلزلہ سے 15786افراد متاثر

منگل 28 مارچ 2017 18:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جنوب مغربی چین میں زلزلے کی وجہ سے 15786افراد متاثر ہوئے ۔چینی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی آخری اطلاعات کے مطابق چین کے جنوب مغربی حصہ میں زوردار زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت5.1بتائی جاتی ہے ۔ زلزلہ کی وجہ سے 15786افراد متاثر ہوئے ۔ گزشتہ روز صبح7:55پر ینان صوبہ کی ینگ بی کائونٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

اس کے نتیجہ میں ایک فرد ٹائلز گرنے سے زخمی ہوا جس کو فوری طور ر طبی امداد پہنچائی گئی ۔

(جاری ہے)

کائونٹی کے 8ٹائونز میں نقصانات کو رپورٹ کیا گیا ۔ مکانات ، اسکول، ڈیم اور پانی کی سہولیات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کے نتیجہ میں تقریباً202ملین یوآن کا نقصان ہوا۔ زلزلہ کے مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 12کلومیٹر اور 25.89ڈگری شمال اور99.8ڈگری مشرق کی جانب تھی ۔ زلزلہ زدہ علاقہ میں مختلف اقسام کے امدادی کام کئے جا رہے ہیں جس میں آگ بجھانے کیلئے اقدامات ، مسلح پولیس اور لوگوں کو سہولت پہنچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جا رہا ۔ پہلی امدادی کھیپ50خیمہ ، 300کمبل ،100اوورکوٹ،100کارٹن خوراک اور500کلوگرام چاول پر مشتمل آفت زدہ علاقہ میں پہنچا دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :