چین اور نیپال کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی وسعت پر اتفاق

دونوں ممالک کارابطہ سازی میں تعلقات کے فروغ، آزاد تجارتی معاہدوں ، زراعت ، مصنوعات ، توانائی اور قدرتی آفات کے بعد ہونے والے نقصانات کے ازالے پر اتفاق،چینی صدر نیپال ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے ،نیپال کی سرزمین کو چین کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، نیپالی وزیراعظم

منگل 28 مارچ 2017 18:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چینی صدر شی چن پھنگ نے گزشتہ روز نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال دہال سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونون ممالک کے سربراہان نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی وسعت پراتفاق کرتے ہوئے باہمی اشتراک سے کام کرنے کا اعادہ کیا۔ صدر شی چن ھنگ نے نیپال اور چین کے تعلقات کو دوستی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں ایک دوسرے کے بنیادی حقوق کو ملحوظ رکھا گیا ہے ۔

دونوں ممالک کو حکومتی سطح پر پارٹیز کے درمیان اور دیگر معاملات میں تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت یہ تعلقات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں ۔ دونوں ممالک کو مضبوط سیاسی اعتماد کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک ممالک ایک دوسرے کے دلچسپی کے عوامل اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل پر مدد کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں رابطہ سازی میں تعلقات کے فروغ، آزاد تجارتی معاہدوں ، زراعت ، مصنوعات ، توانائی اور قدرتی آفات کے بعد ہونے والے نقصانات کے ازالے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات میں سب سے اہم موضوع بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی مشترکہ طور پر تعمیر وترقی رہا۔انہوں نے کہا کہ نیپال اور چین کو دوطرفہ سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہیے ۔

شی چن پھنگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت میں تعاون کو فروغ ، ثقافت ، میڈیا اور مقامی تعاون کو بھی بڑھانا چاہیے ۔ چین نیپال کے ساتھ اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے ۔نیپال کے وزیراعظم نے کہا کہ نیپال ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے اور نیپال کی سرزمین کو کوئی بھی قوت چین کے خلاف استعمال نہیں کر سکتی ۔

چین ہمارا دوست ہمسایہ ملک ہے ۔ چین نے 2015میں زلزلہ کی آفت کے بعد نیپال کی جس طرح مدد کی ہم اس کے شکرگزار ہیں ۔ نیپال چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کی حمایت کرتا ہے ۔نیپال چین کے ساتھ تجارتی تعاون ، ایوی ایشن میں فروغ اور بنیادی ڈھانچہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں کوئی شے معنی نہیں ہے ۔ نیپال عالمی سطح پر چین کے مثبت اقدامات کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر علاقائی اور عالمی مسائل میں تعاون کا خواہش مند ہے ۔

متعلقہ عنوان :