چینی صنعتی اور کاروباری اداروں کی نیپال میں سرمایہ کاری اور تعاون کی تعداد میں تیز ی سے اضافہ ہو رہا ہے ، سرمایہ کاری پانی و بجلی، ہوا بازی،معدنیات، طب سمیت مختلف شعبوں میں کی گئی ہے

منگل 28 مارچ 2017 18:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چینی صنعتی اور کاروباری اداروں کی جانب سے نیپال میں سرمایہ کاری اور تعاون کی تعداد میں تیز ی سے اضافہ ہو رہا ہے ، سرمایہ کاری پانی و بجلی، ہوا بازی،معدنیات، طب سمیت مختلف شعبوں میں کی گئی ہے۔ چاینہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کی کونسل اور چین میں نیپالی سفارت خانے کے زیر اہتمام نیپال میں سرمایہ کاری کی گول میز کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں چینی صنعتی اور کاروباری اداروں کی جانب سے نیپال میں سرمایہ کاری اور تعاون کی تعداد میں تیز اضافہ ہوتا رہا۔

چین کی بین الاقوامی تجارت کی فروغ کے کونسل کے سربراہ جیانگ زنگ ویئینے کانفرنس میں کہا کہ جنوری دو ہزار سترہ کے آخر تک چینی صنعتی اور کاروباری اداروں کی جانب سے نیپال میں براہ راست سرمایہ کاری کیمالیت پینتیس کروڑ پچاس لاکھ امریکیڈالر ہے۔

(جاری ہے)

جس میں تیس سے زائد چینی صنعتی اور کاروباری اداروں نیبڑی سرمایہ کاری کی ہے۔اور یہ سرمایہ کاری پانی و بجلی، ہوا بازی،معدنیات، طب سمیت مختلف شعبوں میں کی گئی ہے۔

چین کی نیپال میں سرمایہ کاری سے نہ صرف نیپال میں اقتصادی تنوع اور صنعت کاری کے عمل میں ترقی ہو گی ، بلکہ چینی کاروباری اداروں کو بھیفروغ ملے گا۔ نیپال کے سرکاری اہلکار کے مطابق اس وقت چین نیپال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاریکے لحاظ سے سب سے بڑا ملک اور تجارت کا دوسرا بڑا ساتھی ہے۔نیپالی حکومت چینی صنعتی اور کاروباری اداروں کی بنیادی تنصیبات، بجلی، معدنیات ، پٹرولیم ،جدید زراعت، سیاحت سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :