چین اور نیوزی لینڈکا آ زاد تجارتی معاہدے کا معیار بہتر بنانے پر اتفاق

آزاد تجارتی مذاکرات کا آغاز جلد کیا جائے گا، ونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط سب سے نمایا ں پیش رفت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہتر مستقبل کی توقع رکھتے ہیں،چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش کا پریس کانفرنس سے مشترکہ خطاب

منگل 28 مارچ 2017 18:20

ویلگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چین اور نیوزی لینڈنے زاد تجارتی معاہدے کے معیار کو بہتر کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے آزاد تجارتی مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا ہے چینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط سب سے نمایا ں پیش رفت ہے،بل انگلش نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہتر مستقبل کی توقع رکھتے ہیں۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش نیباہمی آزاد تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے اور دو طرفہ مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی مذاکرات کا آغاز ہو نے والا ہے ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے چین نیوزی لینڈ تعلقات خو شگوار انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔

اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط سب سے نمایا ں پیش رفت ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان مستحکم اور اچھے اقتصادی و تجارتی تعلقات موجود ہیں ۔ اور اس دورے کے دوران فریقین نے آزاد تجارتی معاہدے کے معیار کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کی عوام کے لئے مفید ثابت ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش نے ٹویٹر پر کہا کہ رواں سال پچیس تا ستائیس اپریل چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی زون کے قیام کے حوالے سے مذاکرات منعقد ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم تیئیس ارب نیوزی لینڈ ڈالرز ہے ۔ اور نومبر دو ہزار سولہ میں نیوزی لینڈ چین کے ساتھ آزاد تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے والا پہلا مغربی ترقی یافتہ ملک بن گیا ۔

بل انگلش نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہتر مستقبل کی توقع رکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ چین نیوزی لینڈ کا سازوسامان کی تجارت کا پہلا بڑا پارٹنر ہے اور نیوزی لینڈ کی سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکیوں میں چین دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں غیر ملکی طلبا کی تعداد میں چینی طالب علموں کا تناسب سب سے زیادہ ہے ۔ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں آزاد تجارتی تبادلوں سے تنازعات کی بجائے زیادہ مشاور

متعلقہ عنوان :