روس دہشت گردوں کے خلاف شام میں جنگ میں ایرانی فوجی اڈے استعمال کر سکتا ہے ،ایران

منگل 28 مارچ 2017 18:20

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا ہے کہ روس شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں "مواقع کے حساب سے "ایرانی فوجی اڈے استعمال کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا کہ روس کے پاس ایران میں فوجی اڈے نہیں ہیں ہمارے درمیان اچھا تعاون ہے اور روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایرانی سہولیات" مواقع کے حساب سی" استعمال کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کریملن میں اجلاس میں روسی صدر ولیدیمیر پیوٹن کے ساتھ شام سمیت دیگر علاقائی مسائل پر بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :