جرائم کے خاتمے کیلئے ہر شہری کا پولیس کے ساتھ تعاون ضروری ہے ، ڈ ی پی او

منگل 28 مارچ 2017 18:20

چیچہ وطنی۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے کہا ہے کہ معاشرہ سے جرائم کے خاتمے کیلئے ہر شہری پولیس کے ساتھ تعاون کرے،سول سوسائٹی کے ارکان ، میڈیا کے نمائندوں ، انجمن تاجران ، سماجی کارکنان ، اساتذہ کرام اور مذہبی سکالرزسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر، انسانیت کے قاتل اور جرائم پیشہ شرپسند عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ،اگر معاشرے میں رہنے والا ہر شخص اپنے گردونواح میں ہونے والی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھے اور مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طورپر مطلع کرے ، ڈی پی او نے صحافی برادری کی فقیدالمثال قربانیوں اور جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صحافی برادری کی معاشرے میں قیام امن کیلئے قربانیوں اور شہادتوں کی داستان لازوال اور طویل ہے،جنہوں نے ہر دور میں ہمیشہ حق کا ساتھ دیااور قانون کی حکمرانی اور نفاذ کیلئے مظلوم کی داد رسی کی اور ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہراول دستے کے طور پر بڑی سے بڑی قربانیوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دیا۔

متعلقہ عنوان :