شاعر و ادیب میاں بشیر کا124 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

منگل 28 مارچ 2017 18:20

عارف والا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)تحریک پاکستان کے مشہور رہنماء ،شاعر و ادیب میاں بشیراحمد کا124 واں یوم پیدائش آج29 مارچ بروز بدھ کو منایا جائے گا، وہ29 مارچ 1893ء کو باغبانپورہ میں پیدا ہوئے، 1922ء میں انہوں نے مشہور ادبی جریدہ ہمایوں جاری کیا جوعلمی متانت اور ادبی معیار کا حسین امتزاج تھا، یہ رسالہ35 برس تک جاری رہا اور اس نے اردو زبان و ادب کی گراں قدر خدمات انجام دیں،1940ء کی قرار دا د پاکستان کے دوران ان کی مشہور نظم ’’ ملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح‘‘ نے تمام سامعین میں ایک جوش اور ولولہ پیدا کردیا تھا،1942ء میںقائد اعظمؒ نے انہیںمسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزدکیا، قیام پاکستان کے بعدوہ 1949ء سی1952ء تک ترکی میں پاکستان کے سفیر کے عہدے پر فائز رہے، ان کی مشہور کتابیں طلسم زندگی ،کارنامہ اسلام اور مسلمانوں کا ماضی حال و مستقبل کے نام اہمیت کے حامل ہیں، وہ3 مارچ 1971ء کو وفات پاگئے۔