پتنگ پکڑتے چھت سے گرکر 9سالہ بچہ شدیدزخمی،ہسپتال داخل

منگل 28 مارچ 2017 18:20

عارف والا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)پتنگ پکڑتے ہوئی9سالہ بچہ چھت سے گرکر شدیدزخمی ہوگیا، تفصیل کے مطابق البدرکالونی کے رہائشی محمدبلال کا 9سالہ بیٹا محمد مجاہد پتنگ پکڑتے ہوئے گھر کی چھت سے گرکر شدیدزخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔