چکری میں مدمقابل پیپلزپارٹی امیدوارکی ضمانت ضبط ہوگی،چوہدری نثارکازرداری کوچیلنج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 17:52

چکری میں مدمقابل پیپلزپارٹی امیدوارکی ضمانت ضبط ہوگی،چوہدری نثارکازرداری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء): وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کوچیلنج کیاہے کہ پیپلزپارٹی میرے انتخابی حلقے چکری میں جوبھی امیدوارکھڑاکرے گی ،اس کی ضمانت ضبط ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چکری میراگاؤں ہے،آصف زرداری جلسہ کرناچاہتے ہیں ،ان کوویلکم کہتاہوں،ان کی سکیورٹی کابندوبست بھی کرینگے۔آصف زرداری آناچاہیں توان کو اپنے گاؤں چائے پربھی بلاسکتاہوں ۔لیکن اس کے ساتھ میں ان کویقین سے کہتاہوں کی آصف زرداری میرے حلقے میں جوبھی امیدوارکھڑاکریں گے اس کی ضمانت ضبط ہوگی۔