ٹھوکر نیاز بیگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا قیام بہترین تحفہ ہے،امانت اللہ شادی خیل

منگل 28 مارچ 2017 18:34

ٹھوکر نیاز بیگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا قیام بہترین ..
لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے لاہور میں ریسکیو 1122کی نئی عمارت کے افتتاح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 36اضلاع کے بعد تحصیلوں میں ایمرجنسی سروسز کا آغاز کررہی ہے،اب ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک وسیع و عریض جگہ پر سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے،جہاں پر30 فٹ بلند عمارت کی چھت تک پہنچنے کیلئے ایک بڑی وہیکل موجود ہے،کنویں میں گرے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو گہرے پانی سے بچانا،عمارت یا گاڑی وغیرہ کو آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانا،بلندی والی عمارت سے رسیوں کی مدد سے تیزی سے نیچے اترنا،کنکریٹ کو جدید مشین کے ذریعے فوری توڑنا اور جدید ایمبولینس کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس اکیڈمی میں 500 نئے ریکروٹس نے ریسکیو ٹیم میں شامل ہوکر جانفشانی کے ساتھ ٹریننگ کے مراحل طے کئے اور خود کو عوام کی خدمت کیلئے تیار کیا ہے،انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو تلقین کی کہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے عمل کو اللہ کی رضا کیلئے سرانجام دیں پھر دیکھیں کہ کیسے آپ کے اہل خانہ کی زندگی خوشیوں سے معمور ہو جائے گی،صوبائی وزیر نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ریسکیو اہلکار اپنے اپنے سنٹرز پر حادثات کا شکار متاثرین کی مدد نرمی ، خندہ پیشانی، ایثار و قربانی اور ہمدردی سے کریں گے اور صحیح معنوں میںعوام کے مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :