سیلاب کے خطرات سے بچائو کیلئے پلان تیار کر لیا گیا، اے سی مظفرگڑھ

منگل 28 مارچ 2017 18:30

سیلاب کے خطرات سے بچائو کیلئے پلان تیار کر لیا گیا، اے سی مظفرگڑھ
مظفر گڑھ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اسسٹنٹ مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ امسال سیلاب کے خطرات سے بچائو کیلئے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر حتمی شکل دے دی ہے ، تمام محکموں نے اپنے اپنے پلان تیار کرلئے ہیں، مختلف فلڈ بندوں کا معائنہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور خود کرچکے ہیںجبکہ دریائوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سیلاب سے بچائو کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں ایکسین آبپاشی زاہد حسین، ریسکیو 1122کے افسران، سول ڈیفنس آفیسر، محکمہ پولیس کے افسران، ٹی ایم اوز کے افسران، میونسپل کمیٹیوں کے نمائندگان، پی ڈی ایم اے کے ضلعی نمائندے محمد عمران سمیت فلاحی تنظیموں کے نمائندے ناظم بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :