پنجاب بھر میں745ٹریفک حادثات،10ا فراد جاں بحق،614زخمی

منگل 28 مارچ 2017 18:30

پنجاب بھر میں745ٹریفک حادثات،10ا فراد جاں بحق،614زخمی
لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پنجاب بھر میں745ٹریفک حادثات میں10ا فراد جاں بحق جبکہ614زخمی ہو گئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں227افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 334ڈرائیور27کم عمرڈرائیور،403مسافراور114پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ161ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت151متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54حادثات میں64متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان47 حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل745متاثرین میں645مرد اور206خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں133فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور498افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 220زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں606موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،94موٹر کاریں58مسافربسیں،26ٹرک اور88 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :