نائب صدرفیس بک نے مجھے خط لکھاکہ ہم مزیدتحفظات دورکرینگے،وفاقی وزیرداخلہ

چوہدری نثارکاامیگریشن سسٹم کوایف آئی اے سےعلیحدہ کرنےکااعلان،آن لائن درخواست ویزہ سسٹم لارہے ہیں،اب کوئی بھی بغیرویزوں کےپاکستان داخل نہیں ہوسکتا،چکری میں پیپلزپارٹی امیدوارکی ضمانت ضبط ہوگی۔چوہدری نثارکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 17:44

نائب صدرفیس بک نے مجھے خط لکھاکہ ہم مزیدتحفظات دورکرینگے،وفاقی وزیرداخلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ گستاخانہ موادکامعاملہ انتہائی حساس ہے،پہلی بارفیس بک انتظامیہ نے انتہائی مثبت جواب دیا، نائب صدرفیس بک نے مجھے خط لکھ کرکہاکہ ہم اس مسئلے کوسنجیدہ سمجھتے ہیں،ہم مزیدتحفظات دورکرینگے۔وزیرداخلہ چوہدری نثارنے آج یہاں حسین حقانی اور امریکی ویزوں کے ایشوپرپریس کانفرنس کرتے ہوئے امیگریشن سسٹم کوایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کااعلان بھی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواست ویزہ لارہے ہیں۔کوئی بھی ویزہ کیلئے درخواست دے گاتوریکارڈ موجود ہوگا۔میں اپنے ساڑھے تین سالوں کاذمہ دارہوں۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی بغیرویزوں کے پاکستان داخل نہیں ہوسکتا۔ڈین جونزجیسے مشہورکرکٹرکوبھی نامکمل ویزہ دستاویزات پرواپس کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی صرف سکیورٹی کلیئرنس کے بعدہی پاکستان میں داخل ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویزوں کاانتہائی حساس مسئلہ ہے ایک ایک ویزہ کوخود دیکھتاہوں۔ڈپلومیٹس کوویزہ جاری کرنے کامعاملہ بھی طے کرلیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ گستاخانہ موادکامعاملہ انتہائی حساس معاملہ ے۔سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادنشرکرنے کامسئلہ صرف پاکستان کانہیں بلکہ عالم اسلام کامسئلہ ہے۔اسی لیے میں نے تمام مسلم ممالک کے سفیروں کومدعوکیا۔

جنہوں نے اس معاملے پرمکمل اتفاق رائے پیداکیا۔چوہدری نثارنے کہا کہ پہلی بارفیس بک انتظامیہ نے انتہائی مثبت جواب دیا۔فیس بک کے نائب صدرنے مجھے خط لکھا۔جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کوسنجیدہ سمجھتے ہیں،ہم مزیدتحفظات دورکرینگے۔ چوہدری نثارنے کہا کہ پچھلے دوتین دنوں میں ہم نے مزید 45سائٹس بلاک کی ہیں۔ اس موقعہ پروزیرداخلہ  نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کوچیلنج کیاہے کہ پیپلزپارٹی میرے انتخابی حلقے چکری میں جوبھی امیدوارکھڑاکرے گی ،اس کی ضمانت ضبط ہوگی۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ چکری میراگاؤں ہے،آصف زرداری جلسہ کرناچاہتے ہیں ،ان کوویلکم کہتاہوں،ان کی سکیورٹی کابندوبست بھی کرینگے۔آصف زرداری آناچاہیں توان کو اپنے گاؤں چائے پربھی بلاسکتاہوں ۔لیکن اس کے ساتھ میں ان کویقین سے کہتاہوں کی آصف زرداری میرے حلقے میں جوبھی امیدوارکھڑاکریں گے اس کی ضمانت ضبط ہوگی۔