واں ترمیمی بل کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں‘ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں‘ ان کا ایجنڈا صرف تباہی ہے‘ فوجی عدالتوں کا قانون ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی دہشتگردی کی ایک نئی لہر آئی‘ بیرونی دنیا نے بھی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے خصوصی قوانین بنائے ہیں‘ ہمیں معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایوان بالا میں 28ویں ترمیمی بل پر اظہار خیال
منگل 28 مارچ 2017 18:30
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی ہدایت پر تمام پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کی تھی۔ سینٹ کے پارلیمانی رہنمائوں سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔ کل 15 مشاورتی اجلاس ہوئے جس کے بعد اتفاق رائے سے یہ بل لائے گئے۔
اس بل میں اتفاق رائے سے چار ترامیم کا فیصلہ ہوا۔۔ شمالی وزیرستان دہشتگردی کا مرکز بن چکا تھا۔ حکومت نے جون 2014ء میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہر سال بجٹ میں ٹی ڈی پیز کے لئے اربوں روپے مختص ہو رہے ہیں۔ وہاں سیکیورٹی کے لئے بہت کام ہوا ہے۔ ہم نے بہت کام کیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان بھی اتفاق رائے سے لایا گیا۔ فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع کا فیصلہ بھی اتفاق رائے سے ہوا۔ مذہب اور فرقہ کے نام کو استعمال کرنے کو غلط استعمال کرنے سے تبدیل کیا گیا کیونکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگردوں کا ایجنڈا صرف تباہی ہے۔ بل کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دہشتگردی کی ایک نئی لہر فوجی عدالتوں کے بل کا قانون ختم ہونے کے ساتھ ہی آئی۔ بیرونی دنیا نے بھی دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی قوانین بنائے۔ پاکستان کو خصوصی چیلنجز کا سامنا ہے۔ بیرونی دنیا نے بھی گوانتاناموبے بنائے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی ضرورت ہے جو متعلقہ معاملات کا جائزہ لے اور اپنی رپورٹیں پیش کرے۔ ہمیں پریشان ہونے یا معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔ فوجی عدالتیں پاکستان کی ضرورت ہیں۔ یہ سب جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے جس پر سب جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.