کراچی ائیرپورٹ سے دوہا جانے والامسافر، ایک کلو ہیروئن سمیت گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 18:21

کراچی ائیرپورٹ سے دوہا جانے والامسافر، ایک کلو ہیروئن سمیت گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) کراچی ائیرپورٹ سے دوحا جانے والے مسافر کو ایک کلو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق منگل کو مسافر محمد عاصم پرواز کیو آر 605 کے ذریعے کراچی سے دوحا جا رہا تھا، تلاشی کے دوران اس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے ضروری کارروائی کے بعد مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :