برقی لائنوںکی مرمت کے باعث مختلف علاقوںکی بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

منگل 28 مارچ 2017 18:21

برقی لائنوںکی مرمت کے باعث مختلف علاقوںکی بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت وضروری دیکھ بھال کے سلسلے میں 29مار چ سے یکم اپریل تک (روزانہ) صبح8بجے سے شام 6بجے تک منگچر گرڈسٹیشن کے فیڈروں سے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 30مارچ کو انڈسٹریل گرڈکے شموزئی،، جڑسا، نارواڑاورشیخ ماندہ گرڈکے جبل نور،اغبرگ فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز انڈسٹریل گرڈکے ایف جی ایس،بروری،جناح روڈ، شاہنواز، انڈسٹریل ،شیخ زیداورشیخ ماندہ گرڈکے خروٹ آباد فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اُسی روزشیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ فیڈرسے 3بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :