نار نگ منڈی ، درجنوں گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ کرکے این جی اوکے حوالے کر دیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 17:58

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)پنجاب حکومت نے نار نگ منڈی کے درجنوں گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ کرکے این جی اوکے حوالے کر دیا جس کے باعث اساتذہ میںتشویش کی لہردوڑگئی ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ محکمہ تعلیم نے ناقص کارکردگی کے حامل سرکار ی سکولو ں کو پرائیویٹ این جی اوکے حوالے کردیاہے اس سلسلہ میں اساتذ ہ میںتشویش کی لہردوڑگئی ہے اور انہوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیاہے او کہاہے کہ حکومت اساتذہ کامعاشی قتل کررہی ہے اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام ان سکولوںکے اساتذہ کودور دراز علاقو ںمیں ٹرانسفر کررہے ہیں اور اپنی ٹرانسفررکوانے کیلئے اساتذہ بھاری رشوت دینے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوںنے کہاکہ اساتذہ کو معا شرے میں اعلی مقام دینے کی بجائے ان کی تذلیل کی جارہی ہے اورسینکڑوںاساتذہ کو شدید پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے پنجاب ٹیچرزیونین کے صوبائی صدر سید سجاد اکبر کاظمی اور ضلعی صدر چوہدری محمداقبال بریار نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیاہے ۔