پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات کے خلاف قرار دادجمع

میاں میر ہسپتال کی حالت زار افسوسناک ہے،پنجاب اسمبلی میں معاملہ اٹھائیں گے ‘شعیب صدیقی

منگل 28 مارچ 2017 17:58

پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات کے خلاف قرار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) میاں میر ہسپتال کی بد انتظامی ،حالت زار اور نرسنگ سٹاف سے ہونے والی بد سلوکی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی یہ معاملہ پنجا ب اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ10برسوں تک اس عوامی فلاحی منصوبے کو زیر التواء رکھنے کے بعد تحریک انصاف کے مطالبے پر جس انداز میں فنکشنل کیا گیا ہے وہ افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان کے بطور صوبائی وزیر بنائے گئے میاں میر ہسپتال کو محض سیاسی مخالفت کی بنیاد پر برے طریقے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے آدھا ہسپتال آج بھی بند پڑا ہے جبکہ باقی ماندہ شفا خانے کو کرپشن اور بد انتظامی کی نذر کیا جا رہا ہے جس کا واضح ثبوت ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف نرسوں کے اخلاقی الزامات ہیں جن کی صاف اور شفاف تحقیقات کر کے مجرموں کو سزا ملنی چاہیے وگرنہ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی شعیب صدیقی نے کہا کہ میاں میرہسپتال کے پی پی147میں ہونے کے ناطے یہ میرا حلقہ ہے اور ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے سرکاری خرچ پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر کے ساتھ اشتہارات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع کرا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو سہولتوں کی بہتری کی بجائے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات کی نذر کیا جا رہا ہے جو سراسر نا انصافی اور بس عنوانی ہے لہذاپنجاب اسمبلی کا ایوان ایسے اشتہارات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاں میں وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ اور پھر وفاقی اور صوبائی وزراء کی تصاویر کے ساتھ اشتہارات پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔