کراچی ،منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ، پولیس اور علاقہ مکینوں میں ہاتھا پائی

دیوار گرانے کے معاملے پر دکاندار اور پولیس میں ہاتھا پائی ، پولیس افسر دھکا لگنے سے زمین پر جا گرا ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

منگل 28 مارچ 2017 17:56

کراچی ،منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ، پولیس اور علاقہ مکینوں میں ہاتھا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاک کالونی میں منشیات کے اڈوں کیخلاف آپریشن ، پولیس اور علاقہ مکینوں میں دیوار توڑنے پر ہاتھا پائی ہو گئی ، پولیس افسر زمین پر جا گرا ۔ پولیس اور رینجرز کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔ پاک کالونی کے علاقے میں پولیس کی نفری علاقے میں تو پہنچی مگر تجاوزات کے باعث بھاری مشینری پہنچانے میں تجاوزات آڑے آ گئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جس کے بعد بھاری مشینری کو منشیات کے اڈوں تک پہنچایا گیا جس کی مدد سے منشیات فروشوں کے اڈوں کو مسمار کیا جائے گا ۔ منشیات فروشوں نے آپریشن کی اطلاع ملتے ہی گلی کا راستہ کھود کر بند کر دیا تھا ۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق حساس مقام پر پولیس چوکی قائم کی جا رہی ہے ۔ ادھر دیوار گرنے پر دکاندار اور پولیس افسر میں ہاتھا پائی ہو گئی ، علاقہ میدان جنگ بن گیا ، پولیس افسر دھکے کے باعث زمین پر جا گرا ، ایک دوسرے کو طمانچے اور گھونسے مارے ۔

متعلقہ عنوان :